ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ کو شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق برطانوی ماڈل و اداکارہ کیٹی پرائس کو شراب پی کر گاڑی چلانے اور اس کی سبب پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ شراب کے نشے میں دھت ہو کر گاڑی چلا رہی تھیں جس کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی اور اس حادثے میں اداکارہ زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”پولیس کو صبح 6 بج کر 20منٹ پر پارٹریج گرین کے قریب ایک کار کو حادثہ پیش آنے کی اطلاع ملی تھی جب آفیسرز جائے وقوعہ پر پہنچے تو گاڑی الٹی پڑی تھی۔
انہں نے بتایا کہ 43سالہ خاتون یہ گاڑی چلا رہی تھیں جس نے قانونی حد سے زیادہ شراب پی رکھی تھی اور دیگر منشیات استعمال کر رکھی تھیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون کو گرفتار کرکے زخموں کے پیش نظر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی گاڑی کو سڑک سے ہٹا کر سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
