Advertisement

اداکار سلمان خان کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

سلمان خان

سلمان خان کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے بالی ووڈ میں 30 سالہ کیریئر پر ایک ڈاکیومینٹری سیریز کی تیاری شروع کر دی گئی ہے جو ممکنہ طور پر ایک بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوگی۔

ایک نیوز پورٹل کے مطابق اس ڈاکیومینٹری کو سیریز کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے جس میں ان کے خاندان، ساتھی اداکاروں، ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز اور ساتھیوں کے انٹرویوز بھی شامل ہیں۔

اس ڈاکیومینٹری میں ان کی سپر اسٹار حیثیت، تنازعات، باکس آفس کے ہٹس، ان کی رومانی داستانیں اور پیشہ ورارنہ رقابتیں سب کچھ شامل کی جائیں گی۔

نیوز پورٹل نے مزید بتایا کہ ایک ٹیم نے اس حوالے سے ایک بڑے او ٹی ٹی سے اس اہم پروجیکٹ کے پریمیئر کے لئے بات چیت بھی شروع کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement

وزیر اعظم کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب  کر لیا گیا ہے،وفاقی کابینہ اجلاس میں 14 نکاتی ایجنڈا ارکان کو بھجوا دیا گیا ہے جبکہ  وفاقی کابینہ کل ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی سمری پر غور کرےگی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ کابینہ ہیوی کمرشل گاڑیوں پر وینڈرز کےلئے اضافی ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری پر غور کریگی اور  کابینہ میں 20 ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیئرمین اور ممبران کی تنخواہوں اور مراعات پر رپورٹ پیش ہوگی۔

ذرائع کے مطابق  نادرا کے ممبران کی تقرری پر وزارت داخلہ کی سمری منظوری کےلئے پیش ہوگی جبکہ قائد اعظم فاؤنڈیشن ایکٹ 2021 کا ڈرافٹ  بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  بیورو آف امیگریشن اینڈ اورسیز ایمپلائمنٹ میں امیگیرنٹس کے محافظ کے تقرری اور تبادلہ پر غور ہوگا، ایف بی آر کے ڈیٹا بینک کےہیک ہونے کے بعدآپریشنل ایمرجینسی کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہوگا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ  پینل سرچارج کی چھوٹ کی سمری کابینہ ایجنڈا میں شامل، رویت ہلال سے متعلق قانون سازی کابینہ ایجنڈا کا حصہ جبکہ  دیامیر بھاشا ڈیولپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کابینہ ایجنڈا میں شامل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کا بینہ کمیٹی نجکاری کے 10 اگست کے فیصلوں میں ترمیم کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل، کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل، ای سی سی کے 9 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہو گا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ  اکلاس میں  کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی مقدمات کی اوورسیز پاکستانیز سے متعلق سمری منظوری کے لئے پیش ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version