
بھارتی اداکارہ گوہر خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے والدین کی حیرت انگیز بیٹی ہیں۔
بیٹیوں کے عالمی دن کے موقع پر گوہر خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والدین کے ہمراہ ماضی کی اپنی یادگار تصویریں شیئر کیں۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آج میں اپنا دن منارہی ہوں اور میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ میں اپنے والدین کی حیرت انگیز بیٹی رہی ہوں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اُنہوں نے لکھا کہ میں اس موقع پر اللّہ تعالیٰ کا شُکر ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں والدین کی بہترین بیٹی بن سکوں اور خود پر اُنہیں فخر محسوس کروا سکوں۔
بھارتی اداکارہ نے لکھا کہ آج میں جو کچھ بھی ہوں وہ صرف اللّہ تعالیٰ کی وجہ سے ہوں۔
آخر میں گوہر خان نے مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے اُن سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔
خیال رہے کہ رواں سال گوہر خان کے والد ظفر احمد خان شدید علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔
بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اور زید دربار سال 2020 میں جمعتہ المبارک کے موقع پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News