
بالی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے اپنی زندگی کے سب سے خاص اور قریبی رشتے کے حوالے سے بتادیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بگ باس اور سلمان خان کا ساتھ ابھی کا نہیں بلکہ اداکار پچھلے 11 سیزن سے بگ باس کی میزبانی کرتے آرہے ہیں اور اس سال بھی بھارتی ٹی وی شو بگ باس کے 15ویں سیزن کی میزبانی کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں سلمان خان نے اپنے اور بگ باس شو کے رشتے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ شو ان کے دل کے بےحد قریب ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بگ باس میری زندگی کا واحد رشتہ ہے جو اتنے عرصے سے قائم ہے اور یہی شو میری زندگی میں مستقل عنصر بھی لایا ہے۔
سلمان خان نے بتایا ہے کہ مجھے یہ شو پسند ہے کیونکہ یہ شو میرے صبر کی انتہا کو چیلنج کرتا ہے اور ہر بار جب میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجاتا ہے تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مجھے یہ نہیں کرنا چاہئے تھا اور پھر میں خود پر قابو پانے کی سخت کوشش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News