Advertisement
Advertisement
Advertisement

دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کے حوالے سے اہم خبر

Now Reading:

دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کے حوالے سے اہم خبر

خیبر پختونخوا حکومت نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کے پشاور میں موجود گھروں کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی منصوبے کے مطابق بالی ووڈ کے دونوں نامور اداکاروں کے گھروں کو ان کی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کے پشاور میں موجود گھروں کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد اب ان باقاعدہ طور پر ان گھروں کی مرمت اور بحالی کا کام شروع کرنے کے لیے ابتدائی مرحلے میں دونوں گھروں کا ملبہ ہٹا دیا ہے۔

اس حوالے سے اداکار دلیپ کمار کے بھتیجے فواد اسحاق نے اپنے انکل اور اداکار راج کپور کے آبائی گھروں کی مرمت کروانے کے حکومتی فیصلے کی تعریف کی ہے۔

فواد اسحاق نے اداکار دلیپ کمار کی آبائی شہر پشاور سے محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ دلیپ کمار کا پشاور سے لگاؤ کبھی کم نہیں ہوا۔

Advertisement

یاد رہے کہ بھارتی اداکار راج کپور کا آبائی گھر، جسے کپور حویلی کہا جاتا ہے اور دلیپ کمار کا آبائی گھر پشاور کے قصہ خوانی بازار میں واقع ہے۔

واضح رہے کہ  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا تھا ہے کہ صوبائی حکومت نے پشاور میں دلیپ کماراور راج کپور کے آبائی گھروں کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے منصوبوں کی بدولت ہم پشاور کو سیاحت اور ثقافت کا مرکز بنائیں گے۔

پشاور سے جاری ویڈیو بیان میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ حکومت کی یہ کوشش رہی ہے کہ صوبہ میں سیاحت کو فروغ ہو تاکہ صوبہ میں معاشی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ حکومت کا کائیٹ پراجیک بڑا کامیاب رہا ہے جس کے تحت پشاور میں دلیپ کمار کے آبائی گھراور راج کپور کی حویلی کو عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کامران بنگش نے کہا تھا کہ دونوں تاریخی گھروں کے لئے وزیراعلیٰ محمود خان نے 2 کروڑ 35 لاکھ روپے منظور بھی کردیے ہیں، جس سے دونوں گھروں کی خریداری کی جائے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ ایسے منصوبوں کی بدولت ہم پشاور کو سیاحت اور ثقافت کا مرکز بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر