Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وباء کے دوران بھی زندہ ہونے پر خوش ہوں، عدنان سمیع

Now Reading:

کورونا وباء کے دوران بھی زندہ ہونے پر خوش ہوں، عدنان سمیع

پاکستانی میوزک انڈسٹری سے شہرت حاصل کر کے بھارت میں جا بسنے والے گلوکار عدنان سمیع نے کہا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے دوران بھی زندہ رہنے پر بہت خوش ہوں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عدنان سمیع نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کورونا وائرس نے ہمیں انسانی زندگی کی قدر کرنا سِکھایا ہے، میں بہت شکر گزار ہوں کہ اس وباء کے دوران میں ٹھیک ہوں اور میرا خاندان بھی ٹھیک ہے۔

عدنان سمیع نے کہا کہ میں آج کسی بھی چیز سے زیادہ اپنے خاندان اور اپنے پیاروں میں شامل ہونے پر خوش ہوں، میں اس بات پر بھی خوش ہوں کہ میرے پرستار ٹھیک ہیں کیونکہ میں انہیں اپنا خاندان سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اُس نے ہمیں محفوظ رکھا جبکہ اس وباء کے دوران کئی خاندانوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔

عدنان سمیع نے کہا کہ زندگی کا جشن منانا بہت اچھا ہے، میں زندگی کو بالکل مختلف انداز میں دیکھ رہا ہوں، اس وباء کی وجہ سے مجھے زندگی کے لئے ایک نیا احترام ملا ہے اور میں اسے مکمل طور پر جینے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

Advertisement

گلوکار نے کہا کہ آج جب ہم ایک دوسرے کو فون کرتے ہیں تو ہماری پہلی بات ایک دوسرے کی صحت کے بارے میں پوچھنا ہے جبکہ اس سے پہلے ایسا کبھی نہ تھا کیونکہ ہم اپنی جانوں کو معمولی سمجھ رہے تھے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہماری صحت ہمیشہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئیے تھی لیکن افسوس کورونا وائرس سے پہلے صحت کا ہماری ترجیحی فہرست میں تیسرا، چوتھا یا پانچواں نمبر تھا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 66 لاکھ 79 ہزار 709 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 46 لاکھ 63 ہزار 197 ہو گئیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر