
امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کی سوشل میڈیا پر دوبارہ واپسی ہوگئی۔
برٹنی اسپیئرز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
گلوکارہ نے لکھا کہ وہ زیادہ دیر تک انسٹاگرام سے دور نہیں رہ سکتی تھیں اس لئے جلدی ہی واپس آگئی۔
انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تصاویر اس ہفتے کے اختتام پر منگیتر سیم اصغری کے ساتھ ان کے منگنی کی خوشی کو مناتے ہوئے لی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے اداکار سیم اصغری کے ساتھ منگنی کے اعلان کے بعد کچھ عرصہ منفی تبصروں سے دور رہنے کے لئے اور اپنی منگنی کی خوشی منانے کے لئے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈی ایکٹیو کردیا تھا۔
جس کے بعد حال ہی میں ایرانی نژاد شخص سے انسٹاگرام پر منگنی کا اعلان کرنے والی گلوکارہ کے حوالے سے یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ انسٹاگرام نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر اُن کا اکاؤنٹ بند کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News