 
                                                                              پاکستانی کامیڈین عمر شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھیجنے کے معاملے پر ڈاکڑز کی ہدایت پر تاخیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ہفتے کی شب طبیعت بگڑنے پر والد کو سی سی یو وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
جواد عمر نے بتایا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق والد 36 سے 48 گھنٹے تک ڈاکٹرز کی زیرنگرانی رہیں گے ۔
جواد عمر کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے، ان کی صحتیابی ان کی امریکہ روانگی سے مشروط ہے۔
جواد عمر نے عمر شریف کے امریکہ جانے کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ جانے کے تمام انتظامات مکمل ہیں لیکن طعبیت میں بہتری اور ڈاکٹرز کی ہدایت پر سفر کا فیصلہ ہوگا۔
خیال رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لئے امریکہ منتقل کرنے والی ایئر ایمبولینس پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوگئی ہے۔
ڈاکٹرز نے ان کی صحت کی بہتری کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دیے ہیں، اس وجہ سے ان کی امریکہ روانگی مؤخر کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عمر شریف علاج کے لیے امریکہ کا طویل ترین سفر کرنے کے قابل نہیں، ان کی صحت کی بہتری کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں، 48 گھنٹے کے دوران عمر شریف کی طبیعت دیکھنے کے بعد روانگی کا فیصلہ ہوگا۔
ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا ہے کہ اسی بنیاد پر ایئرایمبولینس کمپنی کو عمرشریف کی طبیعت کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے، ان کی علاج کے لیے امریکہ روانگی کا نیا شیڈول آئےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 