Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمیمہ ملک کی کامیابی کی اصل وجہ کیا ہے؟

Now Reading:

حمیمہ ملک کی کامیابی کی اصل وجہ کیا ہے؟

پاکستان سمیت بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دِکھانے والی معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے کہا ہے کہ اُنہیں صرف اللّہ تعالیٰ کی وجہ سے کامیابی ملی ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ اُن کی کامیابی کی وجہ اللّہ تعالیٰ ہیں اور اُنہوں نے یہ بات اپنے چھوٹے بھائی فیروز خان سے سیکھی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں وہ باتیں آپ سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں جو میں نے محسوس کیں۔

Advertisement

 حمیمہ ملک نے لکھا کہ مغرور، بدتمیز اور اکڑ میں رہنا ’کُول‘ نہیں ہے بلکہ خوش اخلاق بننا بہتر ہے ، مہربان رہیں، اپنے نفس کا بہتر ورژن بنیں اور اپنے اندر روحانی محبت پیدا کریں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ایسا انسان بنیں جس سے سب خوش ہوں، جس کو سب پسند کریں اور اللّہ بھی خوش ہو ،ہم سب کے لئے ایک وقت مقرر ہے لہٰذا اُس وقت کے آنے سے پہلے خود کو بہترین بنالیں۔

خیال رہے کہ حمیمہ ناصرف پاکستان فلم انڈسٹری میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکی ہیں بلکہ وہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ اُن کی فلم میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں۔

حمیمہ ملک نے 2010 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی لیکن یہ شادی صرف 2 سال ہی چل سکی تھی اور اس جوڑے نے 2012 میں اپنے راستے الگ کرلیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر