
پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے بھارت کے مایہ ناز ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں ہیرا منڈی فلم پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ثقافتی تعاون ایک چیز ہے لیکن یہ تو صاف قبضہ ہے۔
Culture collaboration is one thing but this is appropriation. Mimicking ours will make the project lose authenticity! India has a plethora of rich culture & history to film, this isn’t theirs to make!
Sanjay Leela Bhansali Sets Netflix Series ‘Heeramandi’ https://t.co/QXRNjwBUtU
Advertisement— Ushna Shah (@ushnashah) September 27, 2021
اُشنا شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان کی نقالی کرنے سے اس فلم کی اصلیت پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ بھارت کے پاس فلم کے لئے بھرپور ثقافت اور تاریخ ہے لیکن ’ہیرا منڈی‘ اُن کیلئے نہیں ہے۔
اُشنا شاہ سے قبل منشا پاشا بھی ہیرا منڈی پر فلم بنائے جانے پر ناخوش دکھائی دی تھیں۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کے مایہ ناز ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ماضی کے حالات پر ہیرا منڈی نامی سیریز نیٹ فلکس پر ریلیز کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News