
بھارت کی نامور اداکارہ جوہی چاولہ نے بالی وڈ کے کنگ بادشاہ شاہ رخ خان کے حوالے سے ایک بڑا راز کھول دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کی ایک عادت کے حوالے سے بتایا ہے کہ وہ وقت کی پابندی نہیں کرتے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ جوہی چاولہ نے انٹرویو میں اس عادت سے منسلک ایک قصہ بھی سنایا کہ میں نے ایک پارٹی میں شاہ رخ خان کو بلایا تھا اور ہر کوئی پُرجوش تھا کہ شاہ رخ خان آرہے ہیں، خاص طور پر میرا عملہ کیونکہ وہ اس کے ساتھ تصاویر لینا چاہتے تھے۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ شاہ رخ خان کو رات 11 بجے آنے کو کہا تھا اور میں نے پہلے ہی اپنے عملے کو بتادیا تھا کہ شاہ رخ دیر سے آئیں گے لیکن وہ اس قدر دیر سے آئے کہ اُس وقت پارٹی ختم ہوچکی تھی۔
جوہی چاولہ نے مزید کہا کہ ’شاہ رخ خان تقریباََ رات کے 2:30 بجے کے بعد آئے، اس وقت تک عملہ چلا گیا تھا اور میں سو چکی تھی، کھانا بھی ختم ہوچکا تھا اور تمام مہمان بھی اپنے گھر چلے گئے تھے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور جوہی چاولہ کئی دہائیوں سے دوست ہیں، یہ جوڑی آئی پی ایل ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی بھی شریک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News