بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور ان کی سابقہ بیوی کرن راؤ کے متعلق خبریں ہیں کہ وہ دونوں ایک بار پھر ساتھ ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز عامر خان اور ان کی سابقہ بیوی کرن راؤ کو ایک ساتھ ہوٹل کے باہر دیکھا گیا تھا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عامر خان اور کرن راؤ اپنے بیٹے کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں لنچ کے لیے آئے تھے۔
اس سے قبل ان کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں دونوں کو ممبئی کے ایئرپورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ یہ دونوں فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ کے لئے مقبوضہ کشمیر میں موجود تھے اور اپنے بیٹے کے ہمراہ ساتھ ہی واپس آئے تھے۔
خیال رہے کہ اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ نے حال ہی میں اپنی شادی کو 15 سال بعد ختم کرنے اور علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔
اس حوالے سے ان دونوں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ طلاق کے بعد بھی اپنے بچے کی پرورش مشترکہ طور پر جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News