Advertisement
Advertisement
Advertisement

زالے سرحدی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی مشابہہ قرار

Now Reading:

زالے سرحدی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی مشابہہ قرار

پاکستانی اداکارہ و ماڈل زالے سرحدی نے پریانکا  چوپڑا سے مشابہہ قرار دیے جانے پر کہا کہ ممکن ہے پریانکا اُن کی دور کی رشتہ دار ہوں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں سے سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں انہوں نے صارفین کے سوالوں کے دلچسپ جواب دیے۔

اسی سیشن میں ایک صارف نے لکھا کہ آپ پریانکا کی ہمشکل لگتی ہیں۔

جواب میں زالے نے لکھا کہ ان سے یہی بات پہلے بھی کئی لوگ ہزار بار کر چکے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے اپنے جواب میں ازراہِ مذاق یہ بھی لکھا کہ ممکن ہے پریانکا چوپڑا میری دور کی رشتے دار ہوں۔

زالے سرحدی نے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ڈپلیکیٹ کردار ادا کرچکی ہیں۔

زالے کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس زمانے میں کام شروع کیا جب پاکستان میں ہندوستانی چینلز پر پابندی لگائی گئی تھی اور اسی عرصے میں پریانکا مس ورلڈ بنی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ ایک شو کر رہی تھیں لوگ سمجھے کہ وہ پریانکا ہیں اور ان دنوں زالے ایک بھارتی اداکار کے ساتھ کام کر رہی تھیں، جس نے ان کی تصاویر اپنے دوستوں اور ایجنٹ کو بھیج دیں، جس کے بعد ہندوستان سے رابطہ کیا گیا کہ وہ پریانکا کا ڈپلیکیٹ کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ زالے سرحدی نے 2012ء میں عامر انیس سے شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیزے شاہ کا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
عورت کے کا ندھوں پر 2 دنیا ہوتی ہیں ! فضا علی کا بیٹی اور گھرستی سے متعلق کلپ وائرل
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر