
پاکستانی اداکارہ و ماڈل مشال خان کو تیزاب حملے کی دھمکی مل گئی، جس کے بعد انہوں نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے رجوع کرلیا۔
اداکارہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر دھمکی آمیز پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
مذکورہ پیغام میں ایک ٹوئٹر ہینڈل سے اداکارہ مشال خان کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے تیزاب کا حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔
اس پر مشال خان نے شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی پریشان کن ہے۔
ساتھ میں اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ انہیں موصول ہونے والی اس دھمکی پر انہوں نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رجوع کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News