Advertisement
Advertisement
Advertisement

احسن محسن اکرام نے اپنی شادی کے حوالے سے کیا بڑا انکشاف

Now Reading:

احسن محسن اکرام نے اپنی شادی کے حوالے سے کیا بڑا انکشاف

پاکستانی اداکار احسن محسن اکرام نے اپنی شادی کے حوالے سے بڑا انکشاف کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی زندگی کے متعلق آگاہ کیا ہے۔

اداکار احسن محسن اکرام نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی اپنے مداحوں کے ہمراہ سوال جواب کے ایک سیشن کا انعقاد کیا جس میں اداکار نے مداحوں کو ان سے کوئی بھی سوال کرنے کی اجازت بھی دی۔

اس سیشن میں ایک صارف نے اداکار احسن محسن سے ان کی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے سوال کیا تھا۔

صارف نے احسن محسن سے پوچھا کہ ’آپ کو شادی کے بعد کیسا لگ رہا ہے؟‘ جبکہ ایک اور صارف نے بیوی کے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’آپکی بیوی منال خان کیسی ہیں؟‘

Advertisement

جس پر اداکار احسن محسن نے بتایا کہ ’بہت اچھا ‘ لگ  رہا ہے اور منال خان کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ ’The Best’۔

اسی دوران ایک صارف نے احسن سے ان کی شادی کے حوالے سے سوال کیا کہ ’کیا آپ نے محبت کی شادی کی ہے؟

جس کا جواب دیتے ہوئے اداکار احسن محسن نے بتایا کہ ’ شادی پسند کی ہی ہونی چاہیئے‘۔

Advertisement

بعدازاں ایک صارف نے اداکار کو شادی کی بہت ساری مبارکباد پیش کی جبکہ ایک صارف نے احسن سے ہنی مون کے حوالے سے سوال کیا تھا۔

ہنی مون کے حوالے سے کئے جانے والے سوال پر اداکار احسن محسن اکرام نے جواب میں بس اتنا کہا کہ جلد معلوم ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ اداکار احسن محسن اکرام اور اداکارہ منال خان کی رواں ماہ 10 ستمبر کے روز شادی ہوئی ہے جبکہ ان کا ولیمہ 12 ستمبر کو منعقد ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر