Advertisement
Advertisement
Advertisement

نور مقدم کے والد کو انصاف کب ملے گا؟ ماہرہ خان کا سوال

Now Reading:

نور مقدم کے والد کو انصاف کب ملے گا؟ ماہرہ خان کا سوال

پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے حکمرانوں سے سوال کیا ہے کہ نور مقدم کے والد کو اپنی بیٹی کے لئے انصاف کب ملے گا۔

اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر نور مقدم کے والد کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے سوال اُٹھایا کہ کیا اس باپ کو اپنی بیٹی کے لئے انصاف ملے گا؟

Advertisement

ماہرہ خان نے اپنے ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان اور شیریں مزاری سے مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ ہم کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ آخر مسئلہ کیا ہے؟

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان کو 23 ستمبر کو طلب کر لیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری کے بعد چالان کی کاپیاں تقسیم ہوں گی۔

آئندہ سماعت پر عدالت نے تھراپی ورکس کے 6 ملزمان کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

Advertisement

نور مقدم کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج ہے، مقدمہ میں سابق پاکستانی سفیر شوکت علی نے بتایا کہ ان کی بیٹی نور مقدم جس کی عمر 27 سال ہے اس کو ملزم ظاہر نے تیز دھار آلے سے قتل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے تھے جبکہ سر دھڑ سے الگ تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر