Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر شریف کو امریکہ منتقل کرنے کا معاملہ، ایئر ایمبولینس پاکستان کی فضائی حدود میں داخل

Now Reading:

عمر شریف کو امریکہ منتقل کرنے کا معاملہ، ایئر ایمبولینس پاکستان کی فضائی حدود میں داخل

پاکستان کے معروف کامیڈین عمر شریف کو علاج کے لئے امریکہ منتقل کرنے والی ایئر ایمبولینس پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لیجنڈری فنکار عمر شریف کو حکومت کی جانب سے بہتر علاج کے لئے امریکہ  بھیجا جارہا ہے جس کے لئے ایئرایمبولینس کی مدد حاصل کی گئی ہیں۔

سی اے اے کی جانب سے ایئرایمبولینس کو پاکستان آنے کی اجازت ملنے کے بعد ایمبولینس آج کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کریگی۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایئر ایمبولینس پاکستان کی فضائی حدود میں داخل  ہوچکی ہے جو کہ تھر کے راستے کراچی ایرپورٹ پہنچے گی۔

انتظامیہ کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ پر ایئر ایمبولینس کی لینڈنگ کے انتظام مکمل کرلیئے گئے ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ روز عمر شریف کی حالت پھر بگڑنے پر انہیں سی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

ڈاکٹرز  نے ان کی صحت کی بہتری کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم قرار دیے ہیں، اس وجہ سے ان کی امریکہ روانگی مؤخر کردی گئی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ عمر شریف علاج کے لیے امریکہ کا طویل ترین سفر کرنے کے قابل نہیں، ان کی صحت کی بہتری کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں، 48 گھنٹے کے دوران عمر شریف کی طبیعت دیکھنے کے بعد روانگی کا فیصلہ ہوگا۔

 ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا ہے کہ اسی بنیاد پر ایئرایمبولینس کمپنی کو عمرشریف کی طبیعت کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے، ان کی علاج کے لیے امریکہ روانگی کا نیا شیڈول آئےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر