Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ جیکولین فرنینڈس ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئیں

Now Reading:

اداکارہ جیکولین فرنینڈس ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئیں

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو قانون نافذ کرنے والی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹر (ای ڈی) کی جانب سے بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اداکارہ کو منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا ہے جس میں جیکولین پر مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بھتہ خوری کا الزام ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ 30 اگست کو اسی کیس میں اداکارہ کو طلب کیا گیا تھا جہاں اُن سے تقریباً 5 گھنٹے تک تفتیش کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مقدمہ دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) کی جانب سے سکیش چندرا شیکھر اور دیگر کے خلاف درج ہے جس پر 200  کروڑ کی بھتہ خوری کا الزام ہے جبکہ جیکولین فرنینڈس اُن کی قریبی دوست ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ طلبی پر جیکولین فرنینڈس نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا تاہم اُس بیان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اداکارہ رواں ماہ 25 ستمبر کو دہلی میں  انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے حکام کے سامنے پیش ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر