Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رُخ خان کے بیٹے کو گرفتار کرنے والے افسر سے متعلق بڑا انکشاف

Now Reading:

شاہ رُخ خان کے بیٹے کو گرفتار کرنے والے افسر سے متعلق بڑا انکشاف
sameer wakhanday

منشیات کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والے افسر سمیر واکھنڈے کے حوالے بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں جبکہ اس کیس کو   ذاتی دشمنی کی بنیاد دے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کیس کے مرکزی افسر اور زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے کے حوالے سے کچھ ثبوت ہاتھ لگے ہیں جس کی وجہ سے میڈیا انڈسٹری میں ہل چل پیدا ہوگئی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے قاضی  مزمل احمد نے بتایا ہے کہ سمیر کا تعلق مسلمان گھرانے سے ہے جبکہ انہوں نے خود سمیر کا نکاح بھی پڑھایا تھا۔

قاضی صاحب نے بتایا ہے کہ سمیر واکھنڈے کا نکاح 2006 میں ہوا تھا  اور  نکاح نامے پر سمیر داؤد واکھنڈے درج ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے  افسر سمیر واکھنڈے نے بتایا ہے کہ ان کا تعلق ایک دلت خاندان سے ہے جبکہ ان کی  والدہ مسلمان اور والد ہندو تھے۔

Advertisement

سمیر نے بتایا ہے کہ  یہ میری والدہ کی خواہش تھی کہ شادی مسلمانوں کی رسومات کے تحت ہو اور میں نے اسی مہینے میں اپنی شادی کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت رجسٹر بھی کروایا تھا کیوں کہ جب دو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد شادی کرتے ہیں تو اُنہیں اپنی شادی میرج ایکٹ کے تحت رجسٹر بھی کروانی ہوتی ہے لیکن اس کے بعد میں میری طلاق ہو گئی تھی۔

سمیر کا کہنا ہے کہ میں ہندو تھا اور ہندو ہی رہوں گا لیکن اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ میں نے مذہب تبدیل کیا ہے تو اسکا ثبوت بھی پیش کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر