
پاکستانی اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ نے گزشتہ روز اپنی کورونا ویکسینیشن کروائی ہے جس دوران انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر اس حوالے سے کچھ ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رابعہ بٹ ویکسینیشن کے عمل سے بہت خوفزدہ ہیں جبکہ اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہیں لکھا ہے کہ کبھی نا چاہتے ہوئے بھی ہمیں وہ کام کرنے پڑتے ہیں جو ہم نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
اسی حوالے سے ایک اور کلپ شیئر کرتے ہوئے رابعہ بٹ نے لکھا ہے کہ مجھے اس وقت ان سب لوگوں کی بات کو ذہن سے نکالنا ہوگا جو اس عمل کو غلط قرار دیتے ہیں ۔
اس چھوٹے سے کلپ کو رابعہ بٹ نے بسم اللہ لکھ کر شیئر کیا ہے جس میں ان کو ویکسینیشن کا ٹیکہ لگ جاتا ہے۔
اس ویڈیو میں اداکارہ و ماڈل رابعہ بٹ کے چہرے کے تاثرات سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کس حد تک ڈری ہوئی ہیں لیکن پھر بھی انہوں نے اپنی ویکسینیشن کی پہلی ڈوز لگوالی ہے ۔
اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ کاش میں لوگوں کو بتاسکتی کہ میں نے کتنی بہادری سے اس عمل کو کروایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News