
پاکستان کی معروف اداکارہ صبور علی نے اپنی بڑی بہن سجل علی سے متعلق انکشاف کیا کہ اسکول سے سب سے زیادہ شکایتیں سجل علی کی آیا کرتی تھیں۔
اداکارہ سجل علی کا اپنی بہن اور بھائی کے ہمراہ ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو گیا ہے۔
اس کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو کی میزبان سجل علی، صبور علی اور اُن کے بھائی سے سوال کرتی ہیں کہ اسکول میں سب سے زیادہ شکایتیں کس کی آتی تھیں؟
سوال کا جواب دیتے ہوئے صبور، سجل اور اُن کے بھائی نے ایک ہی کارڈ اٹھایا جس پر سجل لکھا ہوا تھا۔
شو کی میزبان نے حیران ہو کر پوچھا کہ کیوں؟ ایسا کیا تھا جو سب سے زیادہ سجل علی کی شکایتیں گھر آیا کرتی تھیں۔
اس کا جواب دیتے ہوئے صبور علی نے بتایا کہ سجل علی کا دماغ ذرا کم چلتا تھا اور ابھی بھی سجل کے پاس کم ہی دماغ ہے، ہم باقی بہن بھائی پڑھائی میں اچھے تھے جبکہ سجل علی پڑھائی میں تھوڑی کمزور تھی، اسی لئے اسکول سے سب سے زیادہ شکایتیں والدہ کو سجل کی ملا کرتی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News