پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ ثانیہ سعید نے عائزہ خان سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ عائزہ خان بہت پھرتیلی اور منظم اداکارہ ہیں۔
ثانیہ سعید نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری کی متعدد اداکاراؤں کے ساتھ اپنے تجربات سے متعلق بات کی۔
عائزہ خان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ثانیہ سعید کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے حال ہی میں عائزہ خان کے ساتھ کام کیا ہے۔
سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ عائزہ خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور وہ بہت پھرتیلی اور منظم ہیں۔
ثانیہ سعید نے کہا کہ اداکارہ عائزہ خان کے کپڑے جوتے ہر چیز بہترین ہوتی ہے ،عائزہ خان ایک وقت میں اداکارہ، ماں اور بیوی ہیں ،ہر کردار میں وہ بہترین اور کامل ہیں۔
ثانیہ سعید کا کہنا تھا کہ وہ حیران ہوتی ہیں کہ اس سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا، عائزہ خان وقت کی پابند ہیں اور ایک ساتھ اپنا گھر اور کیریئر لے کر چل رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News