Advertisement
Advertisement
Advertisement

حریم فاروق کی اسکرین سے دوری اختیار کرنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ اداکارہ نے بتادی

Now Reading:

حریم فاروق کی اسکرین سے دوری اختیار کرنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ اداکارہ نے بتادی

معروف پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے اپنی شوبز انڈسٹری سے دوری اختیار کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔

حریم فاروق نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے وہ کام پر توجہ نہیں دے پا رہی تھیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر انہیں اپنے کام یا والدین کے درمیان انتخاب کرنا پڑے تو یہ بات واضح ہے کہ وہ اپنی زندگی اپنے والدین کے لئے قربان کریں گی ،کام سے وقفہ لینا کوئی اتنا بڑا سودا نہیں ہے۔

انہوں نے اپنی والدہ کی طبیعت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ اب ٹھیک ہیں اور وہ کام پر واپس آگئی ہیں۔

حریم فاروق کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر والوں کو وقت دینے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتیں اور انہیں معلوم ہے کہ اس کے بعد کام ان کے پاس خود آئے گا جوکہ ان کے پاس ہے اور اس کے لئے وہ شکر گزار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر