
ترک ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زینب نے شادی کرلی ہے۔
ترک اداکارہ زینب نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری کے ذریعے ایک ا سکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں تصویر کے ساتھ ہنی مون لکھا ہوا ہے۔
مداحوں کی جانب سے اس اسکرین شاٹ کے حوالے سے خیال کیا جارہا ہے کہ اداکارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں دیگر پوسٹ کو دیکھا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے کین سکیلڈیز سے شادی کی ہے جو کہ پیشے کے لحاظ سے ایک فنکار ہیں۔
واضح رہے کہ زینب نے ترکی کے تاریخی ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں گونچا گل کا کردار ادا کیا تھا اور وہ اپنے اس کردار کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News