Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا؛ مداح افسردہ ہوگئے

Now Reading:

شاہ رخ خان کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا؛ مداح افسردہ ہوگئے
شاہ رخ خان

بالی وڈ کے کنگ، شاہ رخ خان کے بیٹے  آریان خان کی درخواست ضمانت ایک بار پھر مسترد کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ممبئی کی عدالت نے منشیات کیس میں گرفتار آریان خان سمیت 5 افراد کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیشن کورٹ نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر14 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں سنایا گیا۔

فیصلے کے مطابق  این ڈی پی ایس کی خصوصی عدالت نے آریان کی کسٹڈی میں مزید توسیع کردی ہے جس کے بعد آریان آرتھر روڈ جیل میں ہی رہیں گے۔

ممبئی کی سیشن عدالت سے آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد ان کے وکیل بومبے ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی میں جاری ایک کروز پارٹی میں موقع پر چھاپہ مار کر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان سمت 10 نامور افراد کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

 ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اس پارٹی میں منشیات کا استعمال کیا جس پر انہیں ایک روزہ ریمانڈ پر این سی بی کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر