Advertisement
Advertisement
Advertisement

آریان خان نے پارٹی میں کیا چیز پینے کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کر لیا ؟ جانئے

Now Reading:

آریان خان نے پارٹی میں کیا چیز پینے کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کر لیا ؟ جانئے

منشات کے کیس میں گرفتار آریان خان نے کروز پارٹی کے دوران نشہ آور اشیاء لینے کے حوالے سے اعتراف کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق گرفتار آریان اور ان کے ساتھیوں سے پوچھ گچھ کے دوران پارٹی میں منشیات کے استعمال کرنے کا اعتراف کیا گیا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  تفتیشی افسر نے آریان خان اور ارباز مرچنٹ سے سوال کیا کہ کیا ان کے پاس کوئی نشہ آور چیز ہے؟ سوال کے جواب میں ارباز مرچنٹ نے تسلیم کیا کہ ان کے پاس چرس ہے جو انھوں نے جوتوں میں چھپائی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز مرچنٹ سے 6 گرام چرس برآمد ہوئی، دوران تفتیش ارباز مرچنٹ نے این سی بی کو بتایا کہ وہ آریان خان کے ساتھ منشیات کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

دوسری جانب آریان خان نے بھی تفتیش کے دوران چرس پینے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کروز شپ پارٹی پر بھی ارباز مرچنٹ سے برآمد کی گئی منشیات استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

Advertisement

خیال رہے کہ اس کیس میں آریان خان اور ان کے ساتھیوں کو اب تک 2 مرتبہ عدالت میں پیش کیا جاچکا ہے جبکہ دنوں بار ان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ان کا ریمانڈ منظور کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر