احسن محسن اکرام نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ منال خان کے مغربی طرز کے لباس پہننے پر تنقید کرنے والی ایک انسٹا صارف کو کرارا جواب دے کر چپ کروا دیا۔
ایک انسٹا صارف نے منال خان کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ پنچ اپنے آپ کو کرو جو بیوی اتنے بے شرموں والے کپڑے پہن رہی ہے اور تم اسے کچھ کہہ بھی نہیں سکتے۔
احسن نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ معذرت کے ساتھ آپ کی غلط فہمی دور کردوں۔
انہوں نے لکھا کہ ان کا خواب ایک آزاد خیال پاکستان کا ہے، جہاں خواتین کو اپنے فیصلے کرنے کی اجازت ہو، اور انہیں ان کے شوہر، باپ اور بھائی اپنے قابو میں نہ رکھتے ہوں ،ان کا کام رہنمائی کرنا ہے، حکمرانی کرنا نہیں ۔
احسن محسن کی انسٹا صارف کے ساتھ ہونے والی اس مختصر گفتگو کا اسکرین شوٹ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں شادی کرنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ منال خان اور احسن محسن اپنے ہنی مون کی خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں جس پر انہیں تنقید کا سامنا بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News