پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حبا بخاری نے ساتھی اداکار آریز احمد کو اپنی محبت قرار دے دیا۔
اداکارہ نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ سنگل نہیں ہیں بلکہ جلد ہی شادی بھی کرلیں گی۔

حبا بخاری نے ایسے میں ساتھی اداکار آریز احمد سے متعلق سوال کے جواب میں انہیں محبت قرار دے دیا۔
اپنے سوال و جواب کے سیشن میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کے منگیتر کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہی ہے اور کافی لوگ انہیں جانتے بھی ہیں۔

اب سوشل میڈیا پر ان کے جوابات سے مداح یہ قیاس کر رہے ہیں کہ اداکارہ نے آریز احمد سے منگنی کی ہوئی ہے لیکن وہ وقت آنے پر اپنے اس تعلق کو منظرِ عام پر لائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News