
منشیات لینے کے الزام میں گرفتار آریان خان کیس کی تفتیش کے دوران ان کے موبائل سے ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے جس میں معروف اداکارہ کے ملوث ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دوران تفتیش ایسے شواہد ملیں ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ بالی وڈ کی اداکارہ اننیا پانڈے اور آریان خان کے درمیان گانجے کے لئے بندوبس کرنے پر بات کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا جارہا ہے کہ چیٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ آریان نے اننیا سے پوچھا تھا کہ کیا گانجا کا کوئی انتظام ہوسکتا ہے؟ اس پر اننیا نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ انتظام کریں گی۔
بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے کو گزشتہ صبح پوچھ گچھ کیلئے این سی بی دفتر طلب کیا گیا تھا جہاں ان سے تین گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔
اداکارہ سے تفتیش اور آریان کے خلاف کی جانے والی تحقیقات میں این سی بی افسران نے اننیا سے آریان کے ساتھ ہوئی واٹس ایپ چیٹ پر بھی بات کی۔
پوچھ گچھ کے دوران یہی بات این سی بی افسران کی جانب سے اننیا سے پوچھی گئی تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ مذاق کررہی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News