
سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی برطانیہ کی عمارت ہاؤس آف لارڈز کا دورہ کر کے اور ہزار سال پرانی برطانوی پارلیمانی تاریخ کے بارے میں جان کر بہت متاثر ہوئے۔
اداکار نے اپنی انسٹا اسٹوری پر برطانوی پارلیمینٹ کے دورے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
شئیر کی گئی ویڈیو میں وہ برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز کے سامنے کھڑے ہزار سال پرانی برطانیہ کی پارلیمانی تاریخ کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔
عدنان صدیقی نے اپنے اس دورے پر لارڈ واجد سے بھی ملاقات کی ہے اور ان کی کوشش تھی کہ وہ ان کے ساتھ بھی ایک ویڈیو بنا کر شیئر کرتے۔
خیال رہے کہ اداکار عدنان صدیقی آج کل بشمول اداکار اعجاز اسلم اور اپنے کچھ ساتھی اداکاروں کے ہمراہ برطانیہ میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News