
بھارت کی معروف اداکارہ کو ذات پر بات کرنے اور اس پر تبصرہ کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بالی وڈ کی معرف اداکارہ یوویکا چوہدری پر نچلی ذات والوں پر تبصرہ کرنے کے الزام عائد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے ایک شہری نے اداکارہ کے نچلی ذات والاں پر دیئے جانے والے بیان کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ہریانہ کی پولیس نے انہیں یوویکا چوہدری کو گرفتار کیا۔
گرفتاری کے بعد کئی گھنٹوں تک انہیں تھانے میں رکھا گیا تاہم پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ نے اداکارہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی جس پر انہیں تھانے سے رہا کیا گیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال اداکارہ نے اپنے ایک وی لاگ میں نچلی ذات والوں پر تبصرہ کیا تھا جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا تاہم اداکارہ نے اپنے دیئے جانے والے بیان پر معافی بھی مانگ لی تھی۔
واضح رہے کہ یوویکا چوہدری کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں ‘اوم شانتی اوم’، ’ویرے کی ویڈنگ‘ سمیت متعدد شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وہ ٹی وی میں بھی کام کرچکی ہیں اور بگ باس کے 9 ویں سیزن میں شریک تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News