معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر جنہوں نے کافی عرصے سے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کی ہوئی ہے، مداحوں کو اس دوری کی وجہ بتادی۔
اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پر اپنے مداحوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے ایک سیشن رکھا جس میں ان سے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ پہلے کی طرح انسٹاگرام پر متحرک کیوں نہیں ہیں؟
اداکارہ نے مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ وہ دوبارہ پہلے جیسا محسوس نہیں کرنا چاہتیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر کافی لڑائیا ں کرلی ہیں۔

ہانیہ نے لکھا کہ سوشل میڈیا پر اپنی رائے کے اظہار کی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے اور وہ قیمت آپ کا ذہنی سکون ہے۔
انہوں نے لکھا کہ افواہیں، خود غرضی پر مبنی تبصرے اور انٹرنیٹ پر ایک دوسرے کو نیچا دکھانا، وہ اس سب کا شکار ہونا شروع ہوگئی تھیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ اگر ایمانداری سے اس بارے میں بات کریں تو ان کا انسانیت سے بھروسہ اٹھ گیا ہے، اس لئے انہیں اس سب سے باہر نکلنےکے لئے تھوڑے وقت کی ضرورت تھی ،وہ مزید سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کے بارے میں کچھ بھی شیئر نہیں کرنا چاہتیں اور اب وہ سکون میں ہیں۔
ہانیہ نے لکھا کہ انہیں اچھا لگتا ہے کہ لوگ ان کے بارے میں کم جانیں اور کم بات کریں۔
ہانیہ عامر نے امید ظاہر کی کہ ہوسکتا ہے کسی دن دوبارہ ان کی انسٹاگرام سے دوستی ہوجائے جیسے پہلے ہوا کرتی تھی لیکن فی الحال وہ ایسے ہی خوش ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News