پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے کی جانے والی ٹرولنگ کا دلچسپ جواب دے دیا۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں صبور علی نے لال رنگ کا ٹاپ اور جینز پہنی ہوئی ہے اور ان کا وزن پہلے کی نسبت تھوڑا بڑھا ہوا لگ رہا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ آپ اور علی انصاری موٹے ہوتے جارہے ہو۔
جس پر صبور علی نے بڑے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ جی ہم دونوں خوشی سے موٹے ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی صبور علی کی اداکار علی انصاری کے ساتھ بات پکّی ہوئی ہے۔
اداکارہ نے اپنی رسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی زندگی کے نئے سفر کی خوشخبری سنائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News