پاکستان کے کامیڈین کنگ اور لیجنڈری اداکار عُمر شریف کی اہلیہ زرین غزل نے شوہر کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی پوسٹ شیئر کردی۔
عُمر شریف کی اہلیہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مرحوم شوہر کی یادگار تصویر شیئر کی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
زرین نے اپنی پوسٹ میں عُمر شریف کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات بھی درج کی اور ان کے نام خصوصی شعر لکھا کہ جو دِلوں کو فتح کرلے وہی فتح زمانہ ہے۔
زرین نے صارفین سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ جمعہ مبارک کی دُعاؤں میں اپنے عُمر شریف کو ضرور یاد رکھیے گا۔
اُنہوں نے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ، عُمر شریف کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔
واضح رہے کہ شدید علالت کے بعد گزشتہ دنوں لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔
عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔
یاد رہے کہ عمر شریف نے اپنے کیریئر کا آغاز 1974ء میں 14سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا اور ناصرف ملک بلکہ سرحد پار بھی بہت مقبولیت حاصل کی، 1980ء میں پہلی مرتبہ آڈیو کیسٹ پر اپنے ڈرامے ریلیز کیے تھے۔
انہوں نے تقریباً 5 دہائیوں تک شوبز میں کام کیا ہے اور درجنوں، ڈراموں، اسٹیج تھیٹرز اور لائیو پروگرامز میں پرفارم کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News