 
                                                                              پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کا نیا برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے برائیڈل شوٹ کی تصاویر شئیر کی ہیں ۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
عائشہ عمر کی جانب سے شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ میکسی پہنی ہوئی ہیں۔
ان تصاویر میں عائشہ عمر نے جو جیولری پہنی ہے وہ ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنی بولڈ تصاویر شیئر کی تھیں جس پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
حال ہی میں عائشہ عمر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دبئی ایکسپو 2020 ایونٹ کی تصاویر شیئر کی تھیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
شئیر کی گئی تصاویر میں عائشہ کو حسین ریہر کے شاندار سفید لباس میں ملبوس دیکھا گیا تھا، مزید خوبصورت نظر آنے کے لئے انہوں نے لباس سے ملتے جلتے لوازمات بھی پہنے ہوئے تھے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
عائشہ عمر کو نامناسب لباس پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ،صارفین نے کمنٹس سیکشن میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے اپنی بھڑاس نکالی جبکہ کچھ صارفین نے اداکارہ کی تعریف کے ساتھ ساتھ مشورے بھی دیے کہ آپ پاکستانی ہیں اور مسلمان ہیں ایسے لباس پہننے سے پرہیز کریں۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائشہ عمر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی مصروفیات کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 