
دُنیا بھر میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے معروف تُرک شیف براک ازدمیر نے پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان کو اپنے ریستوران میں مدعو کرلیا۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تُرک شیف براک کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے اپنے ریستوران میں مدعو کرنے کے لئے آپ کا بہت شکریہ۔
سعدیہ خان نے لکھا کہ آپ سے ملاقات کر کے بہت خوشی ہوئی، آپ کے ہاتھ کے کھانے میں بہت ذائقہ ہے ،کھانے کے ساتھ ساتھ آپ کی میزبانی بھی بہت شاندار تھی۔
واضح رہے کہ تُرک شیف براک ازدمیر نے گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کیا تھا، اُنہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان آکر اُنہیں خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔
شیف براک اوزدمیر نے کہا تھا کہ آئندہ پاکستان آیا تو لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں جاؤں گا اور مزید پاکستانی کھانے بنانا سیکھوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News