
عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کا پہلا پشتو گانا لارشہ پخاورتا ویڈیو شیئرنگ ایپ یو ٹیوب پر مسلسل ایک ماہ سے ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہے۔
انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے پشتوگانے کی ایک بی ٹی ایس ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
گلوکار نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب ہم اس گانے کی شوٹنگ کے لئے ڈانس کر رہے تھےتو کون جانتا تھا کہ یہ یوٹیوب کی میوزک کیٹیگری میں پورے ایک مہینے تک پہلے نمبر پر ٹرینڈ کرتا رہےگا۔
علی ظفر نے اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ کیا یہ کوئی نیا ریکارڈ بن گیا ہے؟
انہوں نے لکھا کہ یہ تو دوہرے جشن کا تقاضا ہے۔
خیال رہے کہ علی ظفر نےاپنے کیرئیر کا پہلا پشتو گانا ریلیز کر دیا ہے اور یہ خوشخبری انہوں نے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔
اس حوالے سے علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے گانے کا مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا تھا۔
علی ظفر اور گُل پانڑہ کے اس نئے گانے کا نام ’لاشار پخاور‘ ہے جس میں اُنہوں نے پشتون ثقافت کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ دِکھایا ہے جبکہ یہ گانا گزشتہ روز پشتون کلچر ڈے کے موقع پر ریلیز کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News