Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی ٹیم کی جیت کو مدتوں یاد رکھا جائے گا ،علی ظفر

Now Reading:

قومی ٹیم کی جیت کو مدتوں یاد رکھا جائے گا ،علی ظفر

پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی جیت کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر نے قومی ٹیم کی جیت پر کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی اور شاندارکارکردگی ہی ٹیم کو جیت کی جانب لے کر گئی۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ اب نیوزی لینڈ ٹیم سے کہوں گا، کبھی آؤ نا۔

واضح رہے کہ 152 رنز کے تعاقب میں پاکستانی اوپنر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے جارحانہ آغاز کیا اور بھارتی باؤلرز کی درگت بنادی۔

Advertisement

کپتان بابر اعظم نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 52 گیندوں پر ناقابل شکست 68 رنز بنائے ان کی اننگ میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

کپتان بابر اعظم کا ساتھ دیتے ہوئے محمد رضوان نے جارحانہ اننگ کھیلتے ہوئے 55 گیندوں پر ناقابل شکست 79 رنز اسکور کئے،ان کی اننگ میں3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی بدولت پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

پاکستان کی جیت کے بعد پاکستان بھر میں خوشی کا سماء ہے شائقین کرکٹ کی جانب سے مٹھائیاں اور مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کے لئے ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کر دی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ میچز میں شکست نہیں دی لیکن اس فتح کے بعد پاکستان نے تاریخ رقم کردی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر