
پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے والدہ کی دیکھ بھال کے لئے سوشل میڈیا سے بریک لے لیا۔
گلوکارہ حدیقہ کیانی کے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبول شاعرہ خاور کیانی کی حالیہ طبیعت کی روشنی میں حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ سوشل میڈیا سے بریک لینے کی وجہ ان کی والدہ کی صحت ہے، والدہ کی صحت پر توجہ دینے کے لئے وہ سوشل میڈیا کو عارضی طور پر خیر باد کہہ رہی ہیں۔
حدیقہ کیانی کی جانب سے جاری بیان میں ان کی والدہ کی صحتیابی کے لئے دعاؤں پر شکریہ بھی ادا کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News