بھارتی کی معروف اداکارہ منیشا یادیو برین ہیمبرج کے باعث انتقال کر گئیں ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹی وی چینل کے مشہور ڈرامہ سیریل ’جودھا اکبر‘ میں سلیمہ بیگم کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ منیشا یادو کی موت دماغ کی نسیں پھٹنے کے باعث واقع ہوئی ہے۔
اداکارہ منیشا یادیو کی موت کی تصدیق ان کے ساتھ کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ پریدی شرما نے ایک پوسٹ میں کی ہے۔
خیال رہے کہ منیشا 11 جون 1992 کو بھارت کے شہر بنگلور میں پیدا ہوئیں، میڈیا رپورٹس میں کہا جاہا ہے کہ منیشا کا ایک سال کا بیٹا بھی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز ’نٹو کاکا‘ کا کردار نبھانے والے بھارتی اداکار گھنشام نائیک طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔
بھارتی اداکار گھنشام نائیک طویل مدت سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے، گزشتہ برس انہوں نے سرجری بھی کروائی تھی جبکہ ان کی عمر 76 سال تھی۔
اس سے قبل 2018 میں ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے معروف کردار ڈاکٹر کاوی کمار آزاد المعروف ڈاکٹر ہاتھی حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے تھے۔
اداکار کی موت کی خبر کے بعد ڈرامے کی شوٹنگ بھی روک دی گئی تھی۔
ڈرامے کے پروڈیوسر اسیت کمار مودی کا کہنا ہے کہ کاوی بہترین اداکار کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی تھے اور وہ طبیعت ناساز ہونے کے باوجود بھی وقت پر شوٹ کے لیے پہنچ جاتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
