
بالی وڈ کی دنیا کو مذہب کی خاطر خیرباد کہنے والی زائرہ وسیم آرٹ اینڈ کرافٹ کی دنیا سے منسوب ہوگئیں ہیں۔
زائرہ وسیم نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کو خیرباد کہنے کے بعد آرٹ اینڈ کرافٹ پر کام شروع کردیا تھا جس کی کچھ تصٓویر بھی انہوں نے شیئر کی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
زائرہ وسیم نے ایک آرٹسٹ کے طور پر 2 کرداروں پر مبنی ایک کہانی بنائی ہے جبکہ وہ 2 کردار بلی اور چڑیا کے ہیں۔
علاوہ ازیں زائرہ نے اپنی پینٹنگ کے کچھ بک مارکس بھی شیئر کئے تھے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ان سب چیزوں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ زائرہ وسیم پینٹنگ کے ساتھ ساتھ آرٹ اینڈ کرافٹ میں کافی دلچسپی رکھتی ہیں اور وہ اسی پر آگے کام بھی کرنا چاہتی ہیں۔
خیال رہے کہ زائرہ وسیم نے 15 برس کی عمر میں فلم ’دنگل‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کیا اور عمدہ اداکاری دکھانے پر انھیں بہترین معاون اداکارہ کے نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
زائرہ وسیم نے یہ کہہ کر فلمی دنیا کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا کہ اس پیشے کی وجہ سےان کا ‘دین کے ساتھ رشتہ خطرے میں پڑ رہا ہے۔’
شوبز چھوڑتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ اس انڈسٹری میں کام کرکے خوش نہیں ہیں اور یہ کام ان کے مذہب و ایمان کے متصادم ہے۔
اسی طرح گزشتہ برس نومبر میں زائرہ نے اپنے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کی تمام فوٹوز کو سوشل میڈیا سے ہٹادیں اور انہیں آئندہ شیئر بھی نہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News