
بھارتی فلموں کی سینئر مسلمان اداکارہ بیگم فرخ جعفر انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگم فرخ جعفر کا انتقال گزشتہ روز یعنی 15 اکتوبر کو ہوا تھا جبکہ انہیں آج سُپردخاک کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فرخ جعفر جون پور میں پیدا ہوئی تھیں۔
انہوں نے سودیش، پیلی لائیو اور گلابو شتابو جیسی فلموں میں شاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے۔
فرخ جعفر کو بھارت کی پہلی خاتون آر جے کا منفرد اعزاز حاصل تھا اور فلم گلابو شتابو میں بہترین اداکاری کے لئے فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا تھا۔
فرخ جعفر نے بالی ووڈ کے تینوں خان کے ساتھ کام کیا تھا، انہوں نے فلم سودیش میں شاہ رخ کے ساتھ ، پیپلی لائیو میں عامر خان کے ساتھ اور سلطان میں سلمان خان کے ساتھ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News