
سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی نیٹ فلکس کے سپر ہٹ شو اسکویڈ گیم کے مداح نکلے۔
اداکار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے اسکویڈ گیم دیکھنے کے لئے رائے مانگ لی۔
Quite intrigued by the hoopla around Netflix’s #SquidGame. Really worth the time? Suggestions pls. #towatchornottowatch pic.twitter.com/hQe2SR0zu0
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) October 13, 2021
عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ارد گرد نیٹ فلکس کے شو اسکویڈ گیم کی غیر معمولی شہرت نے مجھے یہ شو دیکھنے کے لئے دلچسپی پیدا کردی ہے۔
انہوں نے اس شو کے بارے میں مداحوں کی رائے مانگتے ہوئے لکھا کہ کیا واقعی یہ شو اس قابل ہے کہ اسے دیکھنے کے لئے وقت نکالا جائے؟
خیال رہے کہ جنوبی کورین سیریز اسکویڈ گیم پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی ہے۔
اس سیریز کے مداحوں کی تعداد دنیا بھر میں باضابطہ طور پر 111 ملین تک پہنچ گئی ہے جو کہ اب تک نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی کسی بھی سیریز کے مداحوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News