
بالی وڈ کے دبنگ خان، سلمان خان کی شادی کی خبریں بی ٹاؤن میں اکثر سرخیاں بٹولتی ہوئی نظر آتی ہیں۔
لیکن ہمیشہ سے ہی اداکار سلمان خان اپنی شادی کے حوالے سے کئے جانے والے سوال پر بہت کرارا جواب دیتے ہیں۔
حال ہی میں اداکار سلمان خان کا اپنی شادی کے حوالے سے ایک بیان سامنے آیا ہے جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ شاید انہوں نے شادی کرلی ہے۔
یہ بیان اداکار سلمان خان نے بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس کے سیٹ پر ایک سوال کے جواب میں دیا ہے۔
بگ باس کے گرینڈ پریمیئر میں گلوکارہ افسانہ خان نے سلمان خان سے ان کی شادی کے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’آپ پیار اور شادی کے بغیر کیسے رہ رہے ہیں؟
اس کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ، میں یہ نہیں کہوں گا کہ تھوڑاسا وقت ہے، درحقیقت تھوڑا وقت بیت گیاہے ۔
افسانہ خان نے سلمان خان سے مزید کہا کہ، اگر میں آپ کو ’بھائی‘ کہوں تو؟ اس پر سلمان خان نے کہا کہ ’’ضرور بولیں، ایسا لگتا ہے میں پورے ہندوستان کا بھائی بن گیا ہوں ۔
خیال رہے کہ اداکار سلمان خان پچھلے 11 سیزن سے بگ باس کی میزبانی کرتے آرہے ہیں اور اس سال بھی بھارتی ٹی وی شو بگ باس کے 15ویں سیزن کی میزبانی کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News