Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر نے علی گل پیر کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کردی

Now Reading:

علی ظفر نے علی گل پیر کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کردی

پاکستانی گلوکار علی ظفر کی جانب سے علی گل پیر کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری میں علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے کیس کی سماعت میں پیشی کے لئے علی گل پیر نے میڈیکل سرٹیفیکیٹ جمع کرایا ہے۔

جس پر علی ظفر نے درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ علی گل پیر نے عدالت کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹا میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کیا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا علی گل پیر کے مطابق فریکچر کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، جب کہ ریکارڈ کے مطابق ملزم بالکل ٹھیک ہے لیکن غلط بیانی کرکے عدالت پیش نہیں ہوئے لہذا عدالت علی گل پیر کے خلاف غلط بیانی کرنے پر فوجداری کی کارروائی کرے۔

علی ظفر نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا میشا شفیع نے تو عدالت آنا نہیں ہے اس لیے کیس کا فیصلہ کرکے میری زندگی آسان کردیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع اور دیگر کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اس کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے چالان میں گلوکارہ میشا شفیع اور اداکارہ عفت عمر سمیت 8 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔

چالان کے مطابق میشا شفیع ، لینا غنی ، عفت عمر، فریحہ ایوب ، فیضان رضا ،حسیم زمان ،علی گل پیراور ماہم جاوید نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مربوط مہم چلائی لیکن ملزمان اپنی صفائی میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عائزہ خان پر سنگین الزامات، بھائی کی مبینہ سابقہ منگیتر کے دعوے وائرل
عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا گیت ’’تھیواہ‘‘ نئے انداز میں ریکارڈ ، پرومو جاری
سوشل میڈیا انفلوئنسرز مشکل میں؛ آن لائن بیٹنگ ایپس کی تشہیر پر مقدمات درج
اشنا شاہ کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا
ٹیلر سوئفٹ ہراسانی کا شکار؛ سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی
فرحان سعید کا نیا گانا ریلیز، عروہ حسین کی پرفارمنس نے دھوم مچادی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر