
پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر ایک بار پھر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔
عائشہ عمر نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند تصاویر شئیر کی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ غیر مناسب لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔
ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس سے قبل عائشہ عمر نے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک سے شادی کرنے کی افواہوں پر ردعمل دیا تھا۔
عائشہ عمر نے شعیب ملک کے ہمراہ تشہیری فوٹو شوٹ کی پرانی تصاویر شیئر کی تھیں جس پر صارفین نے مختلف تبصرے شروع کردیے تھے۔
فوٹو شوٹ پر مداحوں نے سخت تنقید کی جبکہ کچھ افراد نے دونوں کی شادی سے متعلق چہ مگوئیاں بھی شروع کردی تھیں۔
ایک صارف نے تصویر پر کمنٹ کیا کہ کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے؟
اداکارہ عائشہ عمر نے اس کمنٹ کے جواب میں لکھا کہ جی نہیں بالکل نہیں، ان کی شادی ہوچکی ہے اور وہ اپنی بیوی کے ساتھ بہت خوش ہیں۔
عائشہ عمر نے لکھا کہ میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی بہت عزت کرتی ہوں، شعیب اور میں اچھے دوست اور ایک دوسرے کے خیر خواہ ہیں، ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں اور دنیا میں لوگوں کے ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News