
فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید ناساز طبعیت کے باعث اس وقت اسپتال میں موجود ہیں۔
سپر ماڈل بیلا حدید نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں اُن کے ہاتھ پر ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے۔
ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنی ذہنی صحت کی جدوجہد کے بارے میں بات کی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
بیلا حدید نے تصاویر کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور لکھا کہ مجھے تم سے اور تمہارے الفاظ سے پیار ہے کیونکہ ان الفاظ سے مجھے طاقت ملی اور اسی لئے میں نے یہ ویڈیو پوسٹ کی۔
اُنہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا حقیقی دُنیا نہیں ہے، جو بھی جدوجہد کر رہے ہیں، براہ کرم اسے یاد رکھیں اور خود کو تنہا محسوس نہ کریں، میں اُن تمام لوگوں کے ساتھ ہوں جو ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔
بیلا حدید نے لکھا کہ زندگی میں اُتار چڑھاؤ آتے ہیں لیکن سرنگ کے آخر میں ہمیشہ روشنی رہتی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ہر ایک انسان کے پاس پیش کرنے کے لئے کچھ خاص اور منفرد ہوتا ہے اور لوگ بھول جاتے ہیں کہ ہر کوئی بنیادی طور پر اسی طرح محسوس کر رہا ہے وہ کھویا ہوا ہے، اُلجھا ہوا ہے۔
بیلا حدید نے لکھا کہ اگر آپ اپنے آپ پر کافی محنت کرتے ہیں، بُرے وقت، خوشیوں اور معاملات کو سمجھنے کے لئے تنہا وقت گزارتے ہیں تو آپ ہمیشہ اپنے درد کو سمجھنے کے قابل رہتے ہیں۔
اُنہوں نے لکھا کہ مجھے سُننے کے لئے بہت شکریہ، میں اپنے چاہنے والوں سے بہت محبت کرتی ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News