
پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان متھیرا اپنے بے باک انداز اور متنازع بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔
انہوں نے اپنی شادی کے حوالے سے بھی کئی بار میڈیا پر بات کی ہے جو کہ ناکام رہی تھی اور صرف چار سال کے عرصے کے بعد ہی ختم ہوگئی تھی۔
حال ہی میں اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے متھیرا نے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی کو بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی تھی ۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوہر سے اتنا پیار کیا کہ وہ یہ ماننے کو بھی تیار نہ تھیں کہ شوہر ان سے پیار ہی نہیں کرتے۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کو بچانے کے لیے وہ تشدد اور تضحیک بھی برداشت کرتی رہیں اور ایک طرح سے وہ ذہنی غلامی کا شکار بن چکی تھیں۔
اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے متھیرا نے بتایا ہے کہ انہوں نے منصوبے سے ہٹ کر گھر کے کام کیے اور انہوں نے پہلے ہی سوچ رکھا تھا کہ وہ شادی کو بچانے کے لیے ہر کام کریں گی مگر بالآخر ان کی طلاق ہوگئی۔
انہوں نے خواتین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی تعلق یا رشتہ نہیں چل رہا اور اس میں لالچ یا ذلالت آچکی ہے تو اسے ختم کردیں کیونکہ طلاق ہوجانا یا پھر دوسری شادی کرنا غلط کام یا گناہ نہیں ہے مگر تشدد یا تضحیک برداشت کرنا مناسب نہیں۔
خیال رہے کہ متھیرا 2004 میں افریقی ملک زمبابوے سے پاکستان آئی تھیں، ان کی پیدائش اور پرورش زمبابوے میں ہی ہوئی تھی، ان کے والد زمبابوے کے اچھے اور نامور سیاستدان ہیں۔
انہوں نے ماڈلنگ شروع کی اور اگست 2014 میں انہوں نے پنجابی گلوکار کار فلنٹ جے سے شادی کی تھی، تاہم چار سال بعد 2018 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News