
بھارت کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے شوہر ویرات کوہلی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے کے لئے ایک انوکھی پوسٹ لگائی ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ کوہلی کے بہترین انسان ہونے کے حوالے سے بھی بتایا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اپنے پوسٹ میں انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ ایک ایماندار انسان ہیں اور یہی آپ کو ہمت دیتی ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ میں کسی کو نہیں جانتی جو آپ کی طرح اپنے آپ کو اندھیرے سے اُٹھا کر روشنی میں لاسکے۔
اداکارہ نے شوہر کی تعریف میں لکھا کہ آپ ایک بہترین انسان ہیں، آپ بےخوف ہیں اور میں چیخ چیخ کر دنیا کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ کتنے حیرت انگیز انسان ہیں ۔
اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو واقعی آپ کو جانتے ہیں، ہر چیز کو روشن اور خوبصورت بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News