Advertisement
Advertisement
Advertisement

صنم سعید، عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

Now Reading:

صنم سعید، عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند
صنم سعید

پاکستان کی نامور اداکارہ صنم سعید نے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ صنم سعید ایک بھارتی ہارر ویب سیریز کے لئے کام کر رہی تھیں جس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Sanam Mody Saeed (@sanammody)

Advertisement

اس ویب سیریز کے حوالے سے منعقد آن لائن تقریب میں اداکارہ صنم سعید نے انکشاف کیا ہے کہ  انہیں بالی وڈ میں کام کرنے کا شوق ہے اور وہ اس انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو عامر خان کے ساتھ کرنے کی خواہشمند ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اسٹریمنگ ویب سائٹس کے منصوبوں میں کام کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ بھارتی ٹیلی وژن پر بھی کام کریں گی۔

صنم سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی فلمیں بہت زیادہ دیکھی جاتی ہیں اور اب بھارت کے لوگ بھی پاکستانی ڈرامے دیکھتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے لوگ اب ایک دوسرے کو جاننے لگے ہیں ۔

اداکارہ نے ویب سیریز میں اپنے ایک کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  انہوں نے اس نوعیت کا کردار پہلے کبھی نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ صنم سعید کی پہلی ویب سیریز ہے، جس میں ان کے ساتھ ثروت گیلانی، مہربانو، ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، بیو رانا ظفر، سامعہ ممتاز اور سامعیہ عارف سمیت دیگر اداکار دکھائی دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر